17 اپریل 2010 - 19:30

پاکستانی طالبان جرم کر رہے ہیں تو بلیک واٹر بھی مجرم ہے

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابقپاکستانی طالبان جرم کر رہے ہیں تو بلیک واٹر بھی مجرم ہے جمعیت علما ء اسلام (ف)کے امیر فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان میں بلیک واٹر موجود ہے لکی مروت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں کی تعداد سات ہزار ہے جبکہ بلیک واٹر کے اہلکاروں کی تعداد نو ہزار ہے ،حالات خاصے بگڑ چکے ہیں ،اگر پاکستان میں طالبان جرم کر رہے ہیں تو بلیک واٹر والے بھی جرم کر رہے ہیں ،امریکیوں کو پاکستان میں کھل کر کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے ،کوئی بھی پاکستانی اپنی سر زمین پر غیر ملکی بالا دستی برداشت نہّیں کر سکتا ۔

انھوں نے مزید کہا کہ پارلیمینٹ خود مختار نہیں ہے ،فیصلے جی ایچ کیو میں ہو رہے ہیں۔